Saturday, October 24, 2020
Home Trending تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے ، آغا...

تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے ، آغا سراج درانی

Agha-Siraj-durraniاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا گڈاپ ٹاؤن میں کبھی پانی کا بحران نہیں رہا لیکن اب وہاں کے باشندے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو سندھ میں جلسہ کرنے کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، اپنی لیڈر شپ پر تنقید برداشت نہیں کرسکتے ۔ایم کیوایم کے محمد حسین نے کہا کہ کراچی کو 32 صرف سے 35 فیصد پانی مل رہا ہے۔گڈاپ ٹاون میں پانی کا کبھی بحران نہیں رہا لیکن اب وہاں کے باشندے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ محمد حسین مزید کہا کہ کے فور منصوبہ 2007 میں منظور ہوا تھا اس وقت اسکی لاگت 29 ارب تھی جو تاخیر کے باعث اب 75 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں ایم کیوایم کے نام پر بھتا تک لیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...