Thursday, October 29, 2020
Home Trending تھر میں بچوں کی اموات، پی پی اور متحدہ کے درمیان بیانات...

تھر میں بچوں کی اموات، پی پی اور متحدہ کے درمیان بیانات کا سلسلہ جاری

pakistan-thar-headline_11-10-2014_165251_lتھر میں ایک جانب بچوں کی اموات جاری ہیں تو دوسری طرف پی پی اور ایم کیوا یم کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے صحافیوں کے سامنے تھر کی صورتحال پر بات کی۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں روزانہ 600 بچوں کی اموات ہوتی ہے۔ تھر میں صوبائی حکومت ریلیف کا کام کررہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ تھر کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اس بار وجہ ہے تھر میں قحط اوربھوک سے بچوں کی اموات۔
سندھ اسبملی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کی ہلاکت کی ذمہ دار حکومت ہوتی ہے۔ کیا گندم کی بوریوں سے ریت نکلنا آمر کی کارروائی ہے؟ انہوں نے کہا مٹی ملی گندم فراہم کرنے پر محکمہ خوراک کے وزیر یا کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا ہے کہ چھ چھ سال حکومت کرنے کے بعد بھی ماضی کی حکومت کو الزام دیا جاتا ہے اورتھر کی صورتحال پر تحریک التواءپیش کریں گے۔
شرجیل میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر سے متعلق میدیا میں آنیوالی رپورٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت 20 سال سے پیپلزپارٹی کے پاس نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں میٹھے پانی کے لئے آراوز پلانٹ لگائے گئے ہیں اور تھر ملک کا پسماندہ علاقہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں آنیوالی رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوجائیں توسیاست چھوڑ دونگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...