Wednesday, October 28, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی قحط زدہ علاقوں کے کیلئے ماہرین متوازن غذا تیار کریں گے

قحط زدہ علاقوں کے کیلئے ماہرین متوازن غذا تیار کریں گے

303551-Thardrought-1416285379-873-640x480تھر سمیت اندرون سندھ کے بالائی علاقوں میں غذا کی کمی اور قحط سالی پر سرکاری طبی جامعات کے ماہرین ہنگامی طور پر ایسی غذا تیار کریں جو غذائیت سے بھرپور ہوجو تھر، مٹھی، ننگرپارکر اور چھاچھرو کے بچوں اور خواتین کودی جاسکے جس سے ان بچوں اور ماؤں کے جسم میں توانائی اور مطلوبہ کیلوریز شامل ہوسکے اور غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کی غذائیت اور توانائی بحال ہوسکے۔
یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے گزشتہ روز ڈاؤیونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد شخ سے گفتگو میں کہی۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ تھر اور ملحقہ علاقوں میں ہر سال غذائی کمی سے بچوں اور خواتین کی قوت مدافعت کم ہورہی ہے جس سے سیکٹروں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں لہٰذا سرکاری جامعات کے ماہرین نیوٹریشن ایسے اجزا پر مشتمل غذا تیارکریں جس کے کھانے سے توانائی بحال ہو یہ غذا پاو¿ڈر اور خشک شکل میں ہو جس میں مطلوبہ کیلوریز بھی شامل کی جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں کے بچوں اور خواتین کی غذائی کمی پوری کی جاسکے۔
ڈاؤ یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور لیاقت یونیورسٹی کے ماہرین طب اور غذائیت نے ایسی غذا تیار کرنے کی کوشش شروع کردی ہے، ڈاؤ یونیورسٹی میں ماہرین غذائیت نے ٹھوس غذا تیار کرنے کیلیے ابتدائی کام شروع کردیا ہے جو خشک شکل میں تیار کی جارہی ہے جس میں مکمل توانائی اور بھرپور غذائیت شامل ہوگی۔
ماہرین طب کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی میں تھر کے متاثرہ بچوں کیلیے ایسی مکمل غذا آئندہ ماہ میں تیار کرلی جائے گی اس خوراک میں فولاد (آئرن) اور مختلف وٹامن شامل ہوں گے ، قحط سے متاثرہ اضلاع میں کم عمر بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس سے بچوں کی ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے، ایسے بچوں میں بیماریوں سے بچاﺅ کے لیے قوت مدافعت بھی ختم ہوجاتی ہے معمولی بیماریوں سے بچے وائرل انفیکشن کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...