بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی ایٹ فیسٹول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ساحل سمندر پر

کراچی ایٹ فیسٹول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ساحل سمندر پر

کھانوں کے شوقين افراد کے لیے رنگ برنگے کراچی ایٹ فیسٹول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ساحل سمندر پر قائم بیچ ویو پارک میں ہوگیا ۔مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ کراچی ایٹ فیسٹیول میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی انہیں ٹریفک جام جیسے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔کراچی ایٹ فیسٹول 6 سے 8 جنوری تک جاری رہے گا اگر آپ منفرد کھانوں کا شوق رکھتے ہیں اور فیسٹیول میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یہ باتیں جان لیں ۔فیسٹیول میں کیا کیا ملے گا ؟کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تاہم صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس نے بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں۔ فیسٹیول میں آپ اٹالين ، چائنز، تھائی ، امريکن ڈشز کے ساتھ ساتھ بریانی اور چپلی کباب جیسے ديسی کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں ۔فیسٹیول میں فیملی کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہےفیسٹیول کے اوقات ساڑھے 12 بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔گاڑیاں مختص کی گئی جگہ کے بجائے روڈ پر پارک کرنے کی وجہ سے آپ کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تو بہتر ہوگا آپ وقت سے تھوڑا پہلے نکلیں اور دیئے گئے راستے کو سمجھ لیں

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code