کمشنر کے ریٹ پر آٹا بیچنا ممکن نہیں، چکی ایسوسی ایشن چکی مالکان کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کے بعد کراچی میں آٹے کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔کراچی میں آٹا چکی مالکان نے کل بروز بدھ سے شہربھرمیں آٹے کی چکیاں بند کرنے کا اعلان کردیا، چکی ایسوسی ایشن کے مطابق 120 میں گندم خرید کر 135 سے 140 میں آٹا فروخت کررہے ہیں۔چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انیس شاہد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک شہر بھر میں4 ہزار آٹا چکیاں مکمل بندرہیں گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چکیوں پر چھاپے مارکر سیل کیا جارہا ہے۔چکی ملکان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے چکی کے آٹے کا ریٹ 105 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ وہ گندم اوپن مارکیٹ سے 120 روپے میں خرید رہے ہیں۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ 105 روپے فی کلو میں آٹا فروخت کرنا ناممکن ہے جس کی وجہ سے چکیاں بند کرنے کے علاوہ انکے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔