ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت...

ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ کراچی کا مزاج سمجھنے والے جانتے ہیں یہ شہر کبھی جاگیردارانہ سیاست یا مصنوعی قیادت کو قبول نہیں کریگا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔پیپلزپارٹی کی میزبانی میں مردم شماری پر آل پارٹیز کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے۔کنوینر متحدہ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کل (18 مارچ کو) سیاسی اعتبار سے اہم اجتماع کرنے جارہی ہے، کراچی کو ساتھ لیکر چلیں تو کبھی بھی ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code