انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹر بینک میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے کا تھا۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 270 روپے کا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق بڑھ کر 9 روپے تک پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے، جس سے روپے کی قدر پر دباؤ پڑا ہے۔