ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانالیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے سے ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا اور 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دیں گے جبکہ ماسٹر ٹرینرز فیلڈ میں جاکر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کرلی جائے گی، افسران کی تربیت کے بعد عملے کی ٹریننگ کاعمل شروع کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code