اتوار, مئی 28, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلنیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، فخر زماں، حارث سہیل اور طیب طاہر شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code