بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان...

پاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی ٹیم میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گی، کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code