ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی ہے۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) کے صدر حاجی ہارون رشید چند نے کہا کہ زر مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے سیزن میں سونے کی زائد قیمتوں کی وجہ سے جیولری کی فروخت بہت کم ہورہی ہے۔خیال رہے کہ یکم جنوری کو ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ 26 ہزار 200 اور ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے تھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 1830 ڈالر فی اونس تھی۔پاکستان میں ڈالر کی قیمت 177 روپے تھی لیکن اب اس کی موجودہ قیمت 223.91 روپے ہوگئی ہے