پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط کے جواب میں کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ این اے ایک سو ترانوے راجن پور میں الیکشن چھبیس فروری کو ہی ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، پولیس، رینجرز اور پاک افواج کے حکام موجود رہیں گے، تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے مرکزی اور صوبائی کنٹرول روم بھی انتخابی نتائج مرتب ہونے تک بلا تعطل کام کریں گے۔