پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔زرمبادلہ بحران پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرکے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے نتائج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں نظر آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم مزید 7.08 روپے کے اضافے سے 262.50 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کے اضافے سے 263 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی کے پہلے اقدام کے طور پر ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر منحصر کیا گیا ہے۔