سندھ میں ڈائریکٹر فنانس اور وائس چانسلرز کی بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، ڈومیسائل کی شرط نہ ہونے سے سندھ میں پہلی بار صوبے سے باہر سے وائس چانسلر بننے کی راہ کھل گئی
کومت سندھ نے طویل عرصے کے بعد صوبے کی سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس اور وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں 25 سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے کے لیے موصولہ درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل بھی کرلیا گیا ہے جبکہ اسکروٹنی کے بعد اب ان امیدواروں کے لیے آئی بی اے کراچی سے تحریری ٹیسٹ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔پنے دفتر میں “ایکسپریس” سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو نے ڈائریکٹر فنانس کے پاسنگ مارکس 50 سے 60 کیے جانے کی تصدیق کیمیرٹ پر اہل افراد کو اس کلیدی عہدے پر بھرتی کیا جائے جس کے لیے پاسنگ مارکس بڑھا دیے ہیں اگر ہمیں دوسرے مرحلے میں انٹرویو کے لیے زیادہ اہل افراد نہ ملے تو ہم دوبارہ اشتہار دے دیں گے لیکن اہلیت کے معاملے پر کسی بھی صورت مصلحت سے کام نہیں لیں گے