بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبے میں قواعد کے خلاف ٹینڈر دیئے جانے پر سماعت ہوئی، جس پرعدالت نے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہرٹینڈرکی لاگت اورکام کی نوعیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔سندھ حکومت، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، ایم ڈی سپرا و دیگر فریق تھے۔

درخواست مؤقف دیا گیا تھا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچرکے لئے 3 ارب 60 کروڑکے منصوبے جاری ہیں اور یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیوایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہےدرخواست گزار نے کہا کہ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے اور فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے لئے اشتہارتک جاری نہیں کیا، فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کررہے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی کہ ہرمنصوبے کے ٹینڈرکے لئے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرزمیں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو21 نومبرکے لے نوٹس جاری کردیئے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code