ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد تین دن میں ایک کلو چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی، موجودہ ہول سیل میں ایک کلو چینی 88 روپے کی ہوگئی ہے۔ گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کے مطابق ریٹیل بازاروں میں ایک کلو چینی 98 روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔