جعفر طیار سوسائٹی 3 منزلہ عمارت گر گئی،2افراد ہلاک متعدد زخمی

25-2-2019 bکراچی ، ملیرکے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی ،اب تک ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 4 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے ۔جائے حادثہ پر شاول کی مدد سے ملبہ ہٹایاجارہاہے ۔ریسکیوعملہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے ۔ریسکیو زرائع کاکہناہے ملبے میںمزید12 افراد موجودہے۔جعفر طیار سوسائٹی میں صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے تین منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ کمشنر کراچی کاکہنا تھاکہ عمارت 20سے 25 سال پہلے تعمیر کی گئ تھی۔تنگ گلیوں کی وجہ سے عمارت تک ہوی مشینر ی پہنچانے میں مشکلات کاسامناہورہاہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ خود موقع پر پہنچ کر امدادی کام کی نگرانی کریں اور ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے۔دوسری جانب پاک فوج کے دستہ کی مدد سے ہیوی مشینری عمارت تک پہنچادی گئی ہے ۔ایس بی سی اے کاکہناتھا کہ عمارت کے قریب گزشتہ روز نئی تعمیر کےلئے گڑھاکیاگیاتھا ، گڑھا عمارت گرنے کاباعث بنا۔ عمارت سے ایک بچے کوزندہ نکال لیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top