Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

سپریم کورٹ،آج رات بھینسوں کو ٹیکوں سے متعلق رپورٹ طلب

cheif justice saqib nisarکراچی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج (ہفتہ کی) رات 11 بجے تک بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی مانیٹرنگ بارے رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بھینسوں کے ٹیکوں کی مانیٹرنگ کے معاملے پر عدالتی ناظر غلام رضا عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔ مکمل تفصیلات نہ دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بتایا جائے کون سے ضلع میں بھینسوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، اب تک کتنے سنٹرز سیل اور ٹیکے ضبط کیے؟ تفصیلات پیش کی جائیں اور آج رات 11 بجے تک رپورٹ دی جائے

Open chat