ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeسیاستتوشہ خانہ کیس : عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد...

توشہ خانہ کیس : عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنان اور دیگر رہنما کی بڑی تعداد ان کے قافلے میں موجود ہے۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔عمران خان ممکنہ طور پرآج جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیش ہوں گے، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز معطل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code