Saturday, January 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

شہر قائد میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...

شہر قائد کی فضا آج شدید گرد آلود و مضر صحت

شہر قائد کی فضاء بے حد گرد آلود ہے جس کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی ہے جبکہ ایئر کوالٹی...

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں آج...

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز ایوننگ پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس ایس ای اور شعبہ...

گلشن اقبال،ڈکیت 2 کروڑ روپے لے کر فرار

کراچی: گلشن اقبال بلاک 4 میں بنگلے سے ڈکیت مبینہ طور پر2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ گلشن اقبال بلاک4میں پیش آیا، ملزمان بنگلے سے مبینہ طور پر دو کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈکیتی کے وقت بنگلے میں تعمیراتی کام چل رہا تھا، مکین دوسرے گھر میں تھے، 3 مسلح ملزمان سفید کار میں ڈکیتی کے لیے بنگلے پر پہنچے، بنگلے میں صرف چوکیدار اور مزدور کام کررہے تھے۔ ڈکیتی کے حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کمرے میں لگے دروازے کا لاک توڑ کر داخل ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بنگلے میں داخل ہونے کے بعد مسلح ملزمان نے الماری میں رکھے 2 کروڑروپے لوٹے، ملزمان جاتے وقت ڈی وی آربھی ہمراہ لے گئے، چوکیدار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ گلشن تھانے میں درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat