Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ ہائی کورٹ نے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں مفرور ایم کیو ایم کے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور...

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

سب میرین چورنگی انڈرپاس ٹریک مکمل کیاجائے،وزیراعلیٰ

cm visitکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اتوار تک سب میرین چورنگی انڈر پاس کا ایک ٹریک مکمل کیاجائے تاکہ اسے پیر سے ٹریفک کے لیے کھولا جاسکے ۔ انہوں نے یہ ہدایت آج وزیر اعلیٰ ہائوس میں کراچی پیکیج کی اسکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری پی اینڈ ڈی شیرین ناریجو، پی ڈی کراچی پیکیج نیاز سومرو، انجینئر خالد منصور،محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کے متعلقہ سینئر افسران ودیگر نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ 700 ملین روپے کی لاگت سے سنسیٹ بلیو وارڈ اور گزری بلیو وارڈ کے انٹرسیکشن پر پُل کی تعمیر شروع کرنے کے خواہاں ہیں مگر یہ کام اُس وقت اپنی پوری رفتار سے شروع ہوگا جب سب میرین چورنگی انڈر پاس کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اتوار تک انڈر پاس کا کام مکمل کرلیں تاکہ اسے آئندہ پیر سے ٹریفک کے لیے کھولا جاسکے۔

Open chat