مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ پولیس سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور سوزوکی میں تصاد م کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے، فوت ہونے والوں میں 20سالہ خان گل اور 28سالہ نذیر لانگو شامل ہیں، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، اسکے علاوہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلشن معمار تھانے کی حدود معمار موڑ پر تیز رفتار کار گڑھے میں گر کر پلٹ گئی، جس کے باعث کار سوار امام بخش شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سپر ہائی وے سی این جی پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارپولیس سب انسپکٹر محمد ارشاد شدید زخمی ہوگیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔