Monday, October 26, 2020
Home Trending ٹارگٹ کلنگ: ٹریفک پولیس اہل کاروں کو حساس علاقوں میں ڈیوٹی سے روک دیا...

ٹارگٹ کلنگ: ٹریفک پولیس اہل کاروں کو حساس علاقوں میں ڈیوٹی سے روک دیا گیا

traffic police1کراچی: دہشت گردوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی پے در پے وارداتوں کے بعد شہر کے انتہائی حساس علاقوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک پولیس کو حساس علاقوں میں سڑکوں سے ہٹا کر دفاتر اور چوکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات اور حکم نامے کے مطابق شہرکے انتہائی حساس علاقے جن میں منگھو پیر، اورنگی ٹاؤن، پیرآباد، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، نیوکراچی، سی ویو اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں قائم ٹریفک سیکشن میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر فرائض کی انجام دہی سے روک کر انھیں دفاتر اور چوکیوں تک محدود کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چند روز کے دوران مسلسل ٹریفک پولیس اہلکاروں پر پے در پے حملوں کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پرامن علاقوں میں تبادلوں کی کوششیں تیزکر دی ہیں بعض ٹریفک پولیس اہلکاروں نے رخصت پر جانے درخواستیں دیدیں، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق بیشتر علاقوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروںکو اسلحہ کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...