Friday, October 30, 2020
Home Trending ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت: پولیس کے جوان تعینات، حملے ٹرانسپورٹ مافیا کا...

ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت: پولیس کے جوان تعینات، حملے ٹرانسپورٹ مافیا کا ردعمل ہو سکتے ہیں، ذرائع

traffic police1کراچی: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی حفاظت کیلیے پولیس کے 300 جوان تعینات کردیے گئے ہیں ، اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنا محض پولیس پر حملہ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پربڑھتے ہوئے حملوں کے بعد ان کی حفاظت کے لیے پولیس تعینات کردی گئی ہے ، اس ضمن میں میڈیا کے رابطہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے آئی جی سندھ کو مکتوب روانہ کیا گیا تھا جس کے بعد جمعہ کو سندھ ریزرو پولیس (ایس آر پی) کے 300 جوان تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے اہلکاروں کو بھی حفاظتی نکتہ نگاہ سے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی گئی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو فائرنگ کے ریفریش کورسز کرائے جائیں گے ، ٹریننگ کے بعد کئی برسوں تک چونکہ آج جیسی صورتحال کا سامنا نہیں تھا لہٰذا اب اس امر کی ضرورت ہے کہ انھیں ہتھیار چلانے کی ازسر نو تربیت کرائی جائے ، علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر حملے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ چند دنوں کے دوران ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف ہونے والے فیصلوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں اور وہ انتہائی نرم ہدف (SOFT TARGET) ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ان پر حملے کرکے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ان کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بند کی جائیں ، اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی کہتے ہیں کہ حالیہ واقعات محض پولیس پر ہی حملے ہیں، ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ کے خلاف کوئی خصوصی مہم نہیں چلارہی تھی جوکہ بھی فیصلے ہوئے وہ عدالت کی جانب سے کیے گئے تھے تاہم تحقیقات جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...