Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی رپورٹ تیار، ایک ہی گروپ ملوث...

ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی رپورٹ تیار، ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا انکشاف

traffic police1کراچی: مائی کلاچی بائی پاس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی فارنزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے،جائے واردات سے نائن ایم ایم پستول کے18خول ملے ہیں،دونوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا آپریشن ہو گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گزشتہ شب شہر کی انتہائی مصروف اور حساس سڑک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر جمعہ خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات شدید زخمی ہوگئے تھے، سب انسپکٹر جمعہ خان کو 9جبکہ اے ایس آئی عمر حیات کو 4گولیاں لگیں تھی تاہم جناح اسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کی فارنزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے،جائے واردات سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول ملے تھے ۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں اور نجی نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ صدر میں تجاوزات کے خلاف مہم میں 2 پولیس اہلکاروں، گلشن اقبال اتوار بازار میں دو اور شیرشاہ گلبائی چوک پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار قتل جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے اور ہر واردات میں یہی ہتھیار استعمال ہوئے۔ ان دہشتگردوں کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تصاویر تمام مقامات سے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حاصل کی لیکن پھر بھی یہ دہشتگرد نہ صرف آزاد ہیں بلکہ اب تو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے دعوے بھی ایک سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...