کراچی نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ بینک قومی بینک ہونے کے ناطے عوام کی فلاح بہبود کے ہر منصوبے میں اپنابھر پور کردار ادا کرتا رہے گا اور جہاں اس ملک کے عوام کو ہماری ضرورت پڑی نیشنل بینک کا ہر فر د حاضر خدمت ہوگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن اور کر اچی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے تیسری ٹریفک قوانین آگاہی واک کے اختتام پر واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل بین کے اعلی افسران کے علاوہ پولیس انتظامیہ ،رینجرز ، سول سوسائٹی کے افراد ، کھیلوں اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی سعید احمدنے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام کو ملک کے قوانین سے آگاہی دلانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے میں اپناکردار ادا کرے اور انشاء اللہ نیشنل بینک اس سلسلے میں اپناکردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال یہ واک منعقد ہوتی رہے گی انہوں نے واک کے انعقاد میں محکمہ پولیس کے علائوں میڈیا سے بھی اظہار تشکرکیا کہ انہوں نے نیشنل بینک کی اس نیک کا م میں بھر پور مدد کی DIGP ٹریفک عمران یعقوب مہناس نے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل بینک نے اس واک کا انعقاد کرکے نہ صرف یہ کہ محکمہ ٹریفک پولیس کی مدد کی ہے بلکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی ہے انہوں نے کہ کے میری خواہش اور تجویز ہے کہ نیشنل بینک اسکولوں کی سطح پر اس قسم کی واک کا انعقاد کرے اور تعلمی اداروں میں سمینار اور کلیلنکس آرگنائز کریں تاکہ عوام کو اس اہم مثلے سے آگاہ کیا جاسکے