Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ: ٹریفک پولیس کو بھی مسلح کرنے کا فیصلہ

اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ: ٹریفک پولیس کو بھی مسلح کرنے کا فیصلہ

traffic police1کراچی: سیکورٹی اہل کاروں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث اب شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز کے اندر 4 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک خط تحریر کیا جس میں انھیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے بھی اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کردیا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ چند روز میں ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ فراہم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپا چورنگی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 ٹریفک پولیس اہلکار نظام حسین اور محمد شیر جاں بحق ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...