شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل نامنظور ملین مارچ اور نیشنل اسٹیڈیم میں جاری جنوبی افریقن اور قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہے، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کی بندش کے باعث نیپا چورنگی ،ڈالمیا، حسن اسکوائر اور یونیورسٹی روڈ بند ہے جبکہ ریلی کے باعث کوریڈور تھری کو بھی بند کردیا گیا جس کے باعث ضلع شرقی اور وسطی کے شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے،