Sunday, October 25, 2020
Home Trending عید الاضحی: 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان، کرایوں میں 10 فیصد رعایت...

عید الاضحی: 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان، کرایوں میں 10 فیصد رعایت ہوگی

EidTrainکراچی: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عید سے قبل 10 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جن کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کا مجموعی خسارہ گزشتہ دو سالوں میں 32 ارب سے کم کرکے27 ارب روپے کردیا جبکہ رواں مالی سال کیلئے ریونیو ٹارگٹ38 ارب روپے رکھا گیا ہے، صوبوں نے آئندہ اکتوبر تک ریلوے کی زمین حوالے نہ کی تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد مزید 3ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ان ٹرینوں میں واٹر ڈسپنسر، وائی فائی، ایل ای ڈی ٹی وی، ٹائلٹس میں سلم شاور، اذان کا بندوبست، روشنی کا مناسب انتظام اور صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا جبکہ اکانومی کلاس میں ان ٹرینوں میں خواتین کیلیے الگ مخصوص نشستیں اور پردے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...