اندرونِ ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے لیٹ، قراقرم، تیزگام اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ جبکہ خیبر میل، ملت ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوگئی۔