Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر طالبات اور اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت

students firing training1کراچی: سانحہ پشاور کے بعد اب کراچی کے اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ کو بھی سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کا آغاز ہوگیا۔ اساتذہ اور طالبات نے ٹریننگ کے دوران فائرنگ کی مشق بھی کی، کسی بھی حملے کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل ہونا اورزخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا بھی سیکھا،اس موقع پر انھیں اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہونے کی بھی تربیت فراہم کی گئی،تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں نجی اسکول کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں نجی اسکول کے 42 اساتذہ اور 18 طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں غیر معمولی حالات دہشت گردوں کے حملے، بم دھماکے، فائرنگ، حادثات یا اچانک پیش آجانے والے مشکل حالات کے خلاف حوصلہ مندی کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا، اس تربیت کے دوران سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ اسلحہ چلانے اور اس کے استعمال کی عملی تربیت بھی دی گئی، اس کے علاوہ اساتذہ کو کسی بھی ناگہانی آفات و غیرممکنہ حادثات اوردھماکوں یا کسی بھی حملے کی صورت میں بچوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تربیت بھی فراہم کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat