وزیر ٹرانسپورٹ کا اقدام، سندھ میں چنگچی 6 کلو میٹر کا15روپےکرایہ مقرر

Raksha 18-12-2018کراچی، سندھ بھرمیں چنگ چی رکشہ رجسٹرڈ ہونے کہ بعد ان کےخلاف سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ نے اقدامات کرنا شروع کردیئےہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے چنگ چی رکشوں کا 6 کلومیٹر کا کرایہ 15 روپے مقرر کرنیکی تجویزپیش کردی۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ر کشوں کوکرایہ پرچی آویزاں کرناہوگی، چنگ چی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔ کراچی میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور چنگ چی رکشوں کا کرایہ مقررکرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔سمری میںاویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ 6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ 275 چنگ چی رکشوں کےخلاف کارروائی کرکے بند کردیا گیا ہے۔ چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 22 لاکھ روپے حکومت کے خزانے میں جمع ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top