کراچی ٹرانسپورٹرز نے گورنر سے مل کر آج کی ہڑتال موخر

imran ismail 3کراچی، ٹرانسپورٹرز اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کی سربراہی میں وفد کی گورنر ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سےملاقات ہوئی جس کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج کی ہڑتال کو موخر کردیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کراچی ٹرانسپورٹرز اتحا دکا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر کل ہونے والی ہڑتال موخر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ان کے مطالبات بھی کسی حد تک جائز ہیں ۔ اس ضمن میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سے اور وزیر پٹرولیم سے اس سلسلے میں بات کروں گا۔ ٹرانسپورٹر نے اندرون سندھ تعینات چند پولیس افسران کی شکایت کی جس کے لئے میں جلد آئی جی سندھ پولیس سے بھی بات کرو ں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top