Saturday, October 31, 2020
Home خصوصی رپورٹس ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی، حکومت کرائے کم کرانے میں ناکام

ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی، حکومت کرائے کم کرانے میں ناکام

transportپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئے 3 دن گزرچکے ہیں، سندھ حکومت بسوں، منی بسوں اورکوچز کے کرایوں میں کمی کرانے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کردی ہیں جس کے تحت پٹرول کی قیمت 9.66 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.12 روپے کم ہوئی۔
حکومت سندھ نے دو روز قبل گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد، رکشا اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا، تاہم بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرایے ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث کم نہ ہوسکے، یاد رہے ٹرانپسورٹر بسیں تو سی این جی پر چلاتے ہیں اور کرایہ پیٹرول اور ڈیزل کا وصول کرتے ہیں ۔ کرائے کم نہ ہونے کہ بڑی وجہ کراچی ٹرانپسورٹ اتحاد ہے جس کے سربراہ سید ارشاد بخاری کا کردار اس سلسلے میں ہمیشہ منفی رہا ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ حکومت نے جب بھی پیٹرولیئم مصنوعات میں کمی کی ہے تو سید ارشاد بخاری نے کراچی کی شہریوں کے ساتھ ہمیشہ ہٹ دھرمی دکھائی اور کرایوں میں کمی نہیں کی۔ اس مرتبہ بھی ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکی ہے سی این جی کی قیمت کم ہوئی تو کرایہ کم کرسکتے ہیں غیرقانونی چنگ چی رکشوں نے بسوں کا کاروبار تباہ کردیا ہے کرایوں میں مزید کمی ناقابل برداشت ہوگی۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے کمی کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت نے اسی دن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے میں 7 فیصد کمی کردی تھی، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث نہ صرف ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچے بلکہ شہری گزشتہ ماہ کم ہونے والے کرایوں سے بھی محروم ہیں، یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت 6.18 روپے کم کی۔
سندھ حکومت 6 نومبر کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے میں صرف ایک روپے کی کمی کراسکی، تاہم ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں کی گئی اس کمی کے حکم پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں کنڈیکٹر ریزگاری نہ ہونے کا بہانہ کرکے زائد کرایے وصول کررہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...