ٹرانسپورٹرز کی کرایوں من مانیاں، مسافر پریشان

busکراچی، ٹرانسپوٹرز نے  کرایوں میں من مانیاں شروع کردی ہیں، مرضی کے کرایوں نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے۔ مسافروں کے مطابق صفورہ چوک سے صدر جانے والی 11 سی بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت مہنگی ہونے کو جواز بناتے ہوئے بسوں، کوچز اور منی بسز کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔  دوسری  جانب  ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران سی این جی کی قیمت میں بھاری اضافے کے باوجود سندھ حکومت نے کرایوں میں گزشتہ 8 سال سے اضافہ نہیں کیا گیا۔ نوٹی فکیشن کی کاپی طلب کرنے کے سوال کے جواب میں مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسا کوئی نوٹی فکیشن نہیں بلکہ کنڈکٹر بس اونرز ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر ہمیں دکھاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top