Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

ترکی نے یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی عائد کردی

twitter facebook1کراچی: ترکی نے گزشتہ ہفتے قتل کیے جانے والے پراسیکوٹر کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر اشاعت روکنے کے لیے ملک بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترکی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی سروس فراہم کرنے والے پرووائڈرز کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے ملنے والی ہدایت کے تحت یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر تک لوگوں کی رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے۔ پابندی کے بعد یوٹیوب پر یہ پیغام چلایا جا رہا ہے کہ حکومتی ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کے انتظامی اقدامات کے باعث ویب سائٹس تک لوگوں کی رسائی فی الحال ممکن نہیں۔ ترک اخبار حریت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر سیلم کیراز کی تصاویر کی اشاعت روکنے کے لئے فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب کے علاوہ ملک بھر میں موجود مزید 166 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پراسیکیوٹر مہمت سیلم کیراز اور اس کے دو ساتھیوں کو استنبول کی عدالت میں پیشی کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کی قتل کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دکھائی جانے لگی جنہیں روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے سائٹس کو بلاک کرنے کا اقدام کیا گیا ہے۔

Open chat