سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیک ڈورسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹوئٹر کے ماضی اور حال کے لوگ مضبوط اور حالات کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔ وہ ہمیشہ راستہ تلاش کرلیتے ہیں چاہے لمحہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ مجھے احساس ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔ اس وقت لوگوں کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ میں نے کمپنی کا سائز بہت تیزی سے بڑھایا، میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں اور اس سے محبت کرتا ہوں جس نے کبھی ٹوئٹر پر کام کیا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ احترام اور محبت کا یہ رشتہ موجودہ حالات میں باہمی نہیں ہے اور مجھے مستقبل بھی میں اس کی امید نہیں ہے لیکن میں یہ سب سمجھ سکتا ہوں۔