Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

یواے ای کاشعبہ صحت میں کام کرناخوش آئندہے،وزیراعلیٰ

16-1-2018aکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سندھ کے سماجی شعبہ بالخصوص پولیو کے خاتمہ اور صحت کے شعبے میں کام کرنا خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں یو اے ای کے سفیر حماد عبیدالزابی اور قونصل جنرل مسٹر نصیرہوائیدین الکتیبی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں یو اے ای نے پاکستان بالخصوص سندھ میں پولیو کے خاتمہ اور صحت کے شعبے میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے سوشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، یو اے ای کا سندھ کے سماجی شعبہ بالخصوص پولیو کے خاتمہ اور صحت کے شعبے میں کام کرنا خوش آئند ہے جبکہ یو اے ای کے سفیرنے کہا کہ یو اے ای حکومت سندھ میں مزید ترقیاتی کام کرنے کے خواہاں ہے اور اس کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا

Open chat