Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ...

گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

کورنگی میں پی این ٹی کالونی کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی، گھر کی دیوار...

متحدہ کے رکن الیکشن سیل عمیر صدیقی کے خلاف قتل کیس کی سماعت

umair siddiqui1کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن عمیر صدیقی کے خلاف رینجرزاہلکار کے قتل کیس کی سماعت کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ دوسری طرف 2 ملزمان کو ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم ممبر الیکشن سیل عمیر صدیقی کو پیش کیا گیا۔ ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ملزم عمیر صدیقی نے2014میں رینجرز اہلکار شوکت کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج ہے۔ دوسری طرف عدالت نے غیر قانونی اسلحہ،دھماکا خیزمواد اور ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔ملزم کمال صدیقی کو وہاڑی جبکہ ملزم نعمان عارف کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔
Open chat