Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سابق ٹائون ناظم عمرجت کودل کادورہ،کارڈیومیں داخل

سابق ٹائون ناظم عمرجت کودل کادورہ،کارڈیومیں داخل

cardiologyکراچی بن قاسم کے سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے ممبر عمر جت کو قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تشویشناک حالت میں داخل کر ادیا گیا ہے،عمر جٹ کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد فوری طورپر انہیں این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ کئے اور علاج کیلئے اسپتال میں داخل کر لیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کی خرابی صحت کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے سینئروں رہنماؤں سہیل عابدی ،حمید میمن ،رفیق باجواہ ،حاجی محمداسلم( پنکھے والے) اور جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شکیل قاسمی قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی ۔ پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں نے عمر جٹ کی صحت یابی کیلئے عوام سے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں پہلی بار تمام ڈی آئی جیز،ایس پیز رخصت پر چلے گئے

کراچی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز چھٹیوں پر چلے گئے،...

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...