Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت پاکستانی عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس کی تصدیق روک دی گئی

پاکستانی عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس کی تصدیق روک دی گئی

pia_hajj_operationاسلام آباد: پاکستانی عمرہ زائراین کے فنگر پرنٹس اور بائیو میٹرک سٹم کے تحت کوائف کی تصدیق کیلیے آپریشن شروع کرنیوالی ’’ اعتماد کمپنی‘‘ کو سعودی وزارت خارجہ نے تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعتماد کمپنی کے حکام نے عمرہ کی روانگی کیلیے جانیوالے پاکستانیوں کی بائیو میٹرک سٹم کے تحت تصدیق کا کام 6 ماہ قبل شروع کیا تھا جس کیلیے ملک بھر میں 4 سینٹر بھی قائم کیے گئے تھے۔ اعتماد کمپنی سے تصدیق کیلیے عمرہ زئراین کو 500 روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کرناہوتی تھی جس پرزائرین اور حج کمپنیوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیاتھاجس کے بعدسعودی حکومت نے اعتماد کمپنی کو پاکستان میں کام سے روک دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اُن کے رابطے پر مذکورہ کمپنی کے جنرل منیجر طارق نے بتایا کہ عمرہ زائرین کیلیے بائیو میٹرک سسٹم سعودی حکومت کی اجازت سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام سے عمرہ زائرین کی ایجنٹوں سے جان چھوٹ جانی تھی جو انہیں ویزے کے حصول اور دیگر چارجز کے نام پر تنگ کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اعتماد کمپنی نے ملک بھر میں سنٹر قائم کرنے تھے ایک سینٹر میں6سے 7 ہزار لوگوں کی تصدیق ہو سکتی تھی ۔ سعودی وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد پاکستان میں دوبارہ آپریشن شروع کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...