انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز (مارننگ پروگرام) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے جاری کردی نتائج سے جو طلبہ مطمئن نہیں تھے ان کی آنسر شیٹ آنسر کی کے ساتھ دکھائی گئیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ جوابی کاپیاں امیدواروں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی دیکھ سکتے ہیں۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر امیدواروں کو جوابی کاپیاں دکھائی گئیں اور ایسے امید وار جو داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ 19 میں مبتلا تھے یا ان میں کورونا کی علامات پائی جاتی تھیں ان کا داخلہ ٹیسٹ بھی لیا گیا۔