Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

پوسکوایشیاء فیلو شپ کی جانب سے7لاکھ 55ہزارکی اسکالرشپس تقسیم

Dow University karachiکراچی، پاکستان اور کوریامیں دوستی کے دیرینہ اور مستحکم رشتے قائم ہیںکوریا کی ترقی میں تعلیم بنیادی فیکٹر ہے ،یہی وجہ ہے کہ کوریا ایشیاء کے13 ممالک کی 25 جامعات میں فروغ تعلیم کے لئے کثیر سرمایہ سے طلبا وطالبات کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی ترغیب دینے کے لئے وظائف دے رہاہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر ،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر سید افروزالدین ،مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر انصر رضوی ،رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان ،ڈاکٹر شکیل احمد خان،انچارج فائیننشل ایڈ آفس ڈاکٹر محمد سہیل اورندیم احمد خان بھی موجودتھے ۔شیخ الجامعہ نے مزید کہاکہ پوسکوایشیاء فیلوشپ کی جانب جامعہ کراچی کی مختلف شعبہ جات کے 10 طلبہ جن کامیرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے کے لئے 5000 ڈالرز فراہم کئے گئے جبکہ ڈاکٹر رفعت حسین،ڈاکٹر جی اے جے حسین اورنوین حسین اسکالر شپ کی جانب سے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے 10 طلبہ جن کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے کو750000/= روپے فراہم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پوسکوایشیاء فیلو شپ کی جانب سے فی طالب علم کو 500 ڈالرز کے حساب سے اسکالرشپ جبکہ ڈاکٹر رفعت حسین،ڈاکٹر جی اے جے حسین اورنوین حسین اسکالر شپ کی جانب سے بی ایس سی،بی ای کیمیکل انجینئرنگ اور ٹیچرز ایجوکیشن کے فی طالب علم کو ایک لاکھ روپے کے حساب سے پانچ اسکالرشپ جبکہ ایم ایسی فائنل کے فی طالب علم کو پچاس ہزار کے حساب سے پانچ اسکالر شپ فراہم کی گئیں

Open chat