Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

بی اے بی کام پرائیوٹ،امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

Karachi-Universityکراچی جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم 3800/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6400/= روپے فیس کے ساتھ17 جنوری2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔دریں اثناجامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میںبغیر لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق بی کام سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم 4600/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7900/= روپے فیس کے ساتھ26 جنوری2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

Open chat