Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

جامعہ کراچی،18 جنوری کو یوم الجامعہ منعقد ہوگا

Karachi-Universityکراچی جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2018 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضاصدیقی،پروفیسر ڈاکٹر ظفرسعید سیفی،پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی،پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر ،بھی شریک ہوں گے ۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افراد کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔واضح رہے کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی زیر صدارت منعقدہ حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2018 ء کو صبح 10:00 بجے کیا جائے گا۔

Open chat