جامعہ کراچی،یوم آزادی پرصبح7بج کر45بجے پرچم کشائی ہوگی

Karachi-Universityکراچی جامعہ کراچی کے رجسٹرارڈاکٹرماجدممتازکے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظا می عمارت کے سامنے تقریب کا آغازصبح 7بجکر45 منٹ پر ہوگا۔7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم ،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان پر چم کشائی کرینگے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top