Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے سینٹرالائزڈ(Centralized ) پر چے...

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے سینٹرالائزڈ(Centralized ) پر چے 17 فروری تا02 مارچ منعقد ہونگے

UniversityofKarachiجامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے ایسے طلباوطالبات جو سالانہ امتحانات 2014 ء میں شریک ہورہے ہیں،ان طلباوطالبات کے مرکز امتحانات سینٹرالائزڈ(Centralized ) سینٹر پرچے17 فروری تا02 مارچ2015 ء تک(Common with B.Sc ) صبح 9:30 تادوپہر12:30 بجے منعقد ہونگے۔پہلے سے ہی جاری کردہ شیڈول کے مطابق طلبا کے لئے امتحانی مرکز شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر جبکہ طالبات کے لئے امتحانی مرکز رانالیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں قائم کئے گئے ہیں۔طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقت کی تبدیلی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

کراچی یونیورسٹی:  علاقائی اور غیر ملکی زبانوں کے سرٹیفیکٹ کورسز میںداخلہ کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع
جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیہ کے مطابق علاقائی اور غیر ملکی زبانوں کے سرٹیفیکٹ کورسز میںداخلہ کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کردی گئی ہے۔سرٹیفیکٹ کورسز میںفرانسیسی(French )،ہندی،اطالوی(Italian )،جاپانی (Japanese)،ہسپانوی( Spanish )، ترکی(Turkish )،اُردو،عربی،فارسی،بنگالی،سندھی اور بلوچی زبان شامل ہیں۔خواہشمند طلبا وطالبات 20 فروری 2015 ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی:  شعبہ عربی کے تحت سرٹیفیکٹ کورس میں داخلوں کا آغاز
جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کے تحت صبح کے اوقات میں سرٹیفیکٹ کورس،قرآنی عربی ڈپلومہ اور جدید عربی ڈپلومہ کورس کے لئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔داخلہ فارم سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے20 فروری 2015 ء تک حاصل کئے جاسکتے ہیں اور صبح 9:30 تاشام4:00 بجے تک شعبہ عربی کے آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی:  بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 4400/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 7400/= روپے فیس کے ساتھ05 فروری 2015 ء تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیںاورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...

کورونا وائرس، کاروباری اوقات میں کمی پر غور

کراچی، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت کا کاروبار اور تقریبات کے اوقات کار میں تبدیلی اور ایس او پیز پر سختی...