Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی کے امتحانی اوقات کار میں تبدیلی، طالبات کا احتجاج

جامعہ کراچی کے امتحانی اوقات کار میں تبدیلی، طالبات کا احتجاج

UniversityofKarachiکراچی: جامعہ کراچی کے تحت جاری ڈگری امتحانات کے موقع پرامتحانی اوقات میں کی گئی اچانک تبدیلی طلبہ کے لیے درد سربن گئی اور بی اے کے پرچوں کے اوقات کار دوپہر کے بجائے صبح میں کیے جانے کے سبب دوسرے روزبھی سیکڑوں طالبات رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج برائے طالبات میں قائم امتحانی مرکزمیں امتحان میں شرکت سے محروم رہ گئیں جس کے بعد طالبات نے احتجاج کیااورمنگل کی طرح بدھ کو بھی اسٹیڈیم روڈ بند کرکے امتحانی اوقات کی تبدیلی کے معاملے پر جامعہ کراچی کے خلاف احتجاج کیا۔ اسٹیڈیم روڈ عارضی طور پر بند ہونے سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، بدھ کوجب طالبات دوپہرمیں بی اے سال دوئم کاپرچہ دینے کے لیے پہنچی توانھیں معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ امتحانی مرکزمیں بی اے کاپرچہ صبح میںہی منعقدہوچکا جس کے سبب طالبات سخت پریشان ہوئیں اورانھوں نے احتجاج شرو ع کردیا، واضح رہے کہ منگل کوبھی بی اے پارٹ ون کی طالبہ نے امتحانی اوقات کی تبدیلی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور یونیورسٹی روڈ بند کردی تھی، طالبات کا کہنا تھاکہ امتحانی اوقات میں تبدیلی سے انھیں آگاہ نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ امتحان میں شرکت سے محروم ہوگئی ہیں اوران کاقیمتی سال ضائع ہونے کااندیشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...