Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

Dow University karachiکراچی، جامعہ کراچی کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق سرسید کالج آف میڈیکل سائنسز ٹرسٹ کی طالبہ سعدیہ نازبنت عبدالمجید سیٹ نمبر164431 نے 1387 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نبیراسید بنت سید کوکب سراج سیٹ نمبر164054 نے 1386 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی طالبہ کنزاضیاء بنت ضیاء الدین سیٹ نمبر164318 نے 1383 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 475 طلبہ شریک ہوئے،389 طلبہ کو کامیاب جبکہ 86 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب81.89 فیصدرہا۔دریں اثناجامعہ کراچی کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے مطابق بی اے سال اول اور دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3400/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6000/= روپے فیس کے ساتھ 21 نومبر 2016 ء تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...