Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مسلمانوں کی پستی قرآن اورسنت نبوی ؐ سے دوری ہے،ڈاکٹر قیصر

مسلمانوں کی پستی قرآن اورسنت نبوی ؐ سے دوری ہے،ڈاکٹر قیصر

Karachi-Universityکراچی، دل کا اہل بیت پاکؓکی محبت سے خالی ہونے کا مطلب دل کا اسلام، ایمان، قرآن اور نسبت مصطفی ؐسے خالی ہونا ہے۔ بے شک اہل بیت اطہارؓ کی محبت عین ایمان ہے۔قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاسکتا ہے، مسلمانوں کی پستی ،رسوائی اور زبوں حالی کی اصل وجہ کتاب اللہ اورسنت نبوی ؐ سے دوری ہے۔حضرت امام حسین ؓ نے قیامت تک ظلم وجبر کا راستہ بند کردیا ہے۔’’واقعہ کربلا‘‘ کے وقوع پذیر ہوئے صدیوں گزرگئیں مگر ذہنوں اور دلوں میں امام کے ایثار،صبر اورعزم صمیم کو لازوال دوام حاصل ہے ۔کربلا آکر حسین زندہ جاوید ہوگئے جس کی زمانے نے بھی قدر ومنزلت کی اور یزیدیت کانام ونشان مٹ گیا اور امام ساری دنیا کے محبوب ورہنما ہیں ان کا غم زمانہ یا صدیوں کا محتاج نہیںبلکہ غم حسین آج بھی تازہ ہے۔ہمیں دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے فاروق اعظمؓ و امام حسینؓ کی سیرت و کردار کو اپنانا ہوگا۔حق کو حق کہنا اور باطل کو براکہنا زندگی کا بہترین اصول ہے جس سے معاشرہ میں برابری کا توازن قائم رہتاہے اور یہی بات حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں اپنی جان کی قربانی دے کر ہمیں سمجھائی۔ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، علامہ مولانا سید مظفر حسین شاہ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،اور علامہ قاضی احمد نورانی نے سیرت مصطفیؐ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام بعنوان: ’’اہلِ بیت اطہار سے محبت اور ہماری زندگی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...